اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین میں آل خلیفہ کے مزدروں نے گزشتہ روز بحرینی مومنین کو مسجد ابوذر غفاری میں نماز ادا کرنے سے روک دیا۔مسجد ابوذر غفاری بحرین کے علاقے النویدرات میں واقع ہے جسے آل خلیفہ کے مزدوروں نے ۲۰۱۱ میں شہید کر دیا تھا اور اب اس کی جگہ پر پارک بنانے کی کوشش کی جا رہی ہےجبکہ جو مومنین حکومت کے اس منصوبے کی خلاف ورزی کرتے ہیں انہیں گرفتار اور بعض کو اپنے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔آل خلیفہ کے مزدوروں نے شہید شدہ مسجد ابوذر کی جگہ پر نماز ادا کرنے سے روکنے کے لیے راستوں میں گاڑیاں کھڑی کر دی تاکہ لوگ وہاں پر نماز نہ پڑھ سکیں۔بحرینی عوام حکومت کے اس اقدام سے سخت نالاں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ہر گز آل خلیفہ کے اس طرح کے اقدامات کے مقابلے میں خاموشی سے نہیں بیٹھیں گے۔مسجد ابوذر کی جگہ پر نماز ادا کرنے کی اجازت نہ ملنے کے بعد مومنین نے ایک دوسری شہید شدہ مسجد’’مومن‘‘ کی جگہ پر نماز ظہرین ادا کی بعد از آں مجلس علمائے بحرین کے رکن شیخ فاضل الزاکی نے نمازیوں سے کہا کہ حکومت نے ایک بار پھر ہمیں اللہ کے گھروں میں جانے سے روکنا شروع کر دیا ہے پہلے اس نے ان مساجد کو شہید کیا اور اب ان کی جگہوں پر پارکیں بنانے کی کوششیں کر رہی ہے۔شیخ الزاکی نے تاکید کی: یہ مسجد رسمی طور پر ادارہ اوقاف میں درج ہے اور کوئی حکومت اس کی جگہ پارک بنانے کی جرائت نہیں کر سکتی۔







