30 نومبر 2013 - 20:30
شمالي لبنان ميں جھڑپیں

شمالي لبنان ميں مسلح افراد کے درميان جھڑپوں ميں کم از کم پانچ افراد کےمارے جانے کي خبر ہے-

ابنا: خبروں ميں کہا گيا کہ شمالي لبنان کے شہر طرابلس کے علاقوں  جبل محسن اور باب تبانہ ميں آباد شامي حکومت کے حامي اور مخالف مسلح افراد نے سنيچر سے ايک بار پھر ايک دوسرے  پر حملے شروع کرديئے ہيں-اب تک کي اطلاعات کے مطابق ان جھڑپوں ميں کم سے کم پانچ  افراد ہلاک اور تيس سے زائد زخمي ہوچکے ہيں-  مارے جانے والوں ميں لبنان کے دو فوجي بھي شامل ہيں -عيني شاہدين کا کہنا ہے کہ مسلح افراد ہلکے اوربھاري ہتھياروں سے ايک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنارہے ہيں-جھڑپوں کےباعث جبل محسن اور باب تبانہ ميں تجارتي و کاروباري مراکز  اور تعليمي ادارے بند ہوگئے ہيں-شام ميں مارچ دوہزار گيارہ ميں شروع ہونے والے بحران کے بعد سے طرابلس کے علاقے  جبل محسن اور باب تبانہ ميں آباد شامي حکومت کے حاميوں اور مخالفين کے درميان جھڑپيں وقفے وقفے سے جاري ہيں-کہا جارہا ہے کہ حکومت  شام کےمخالف تکفيري عناصر کي طرابلس کے اطراف کے علاقوں ميں آمد اور بعض لبناني سياسي جماعتوں کي جانب سے ان کي حمايت کي وجہ سے طرابلس ميں خوني جھڑپوں اور تشدد کا سلسلہ  رکنے ميں نہيں آرہا ہے-...../169