18 نومبر 2013 - 20:30
امريکا ميں شٹ ڈاؤن کا بحران دوبارہ شروع ہوسکتا ہے

امريکي ايوان نمائندگان ميں ريپبليکن پارٹي کے ارکان نے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ فيڈرل حکومت کے دفاتر دوبارہ بند کردئےجائيں.

ابنا: ريپبليکن ممبران نے اپنے ايک خط ميں خبردار کيا ہے کہ اگر کانگريس نے آئندہ دو دسمبر تک عبوري بجٹ کي منظوري نہ دي توامريکا ميں ايک بار پھر شٹ ڈاؤن ہوسکتا ہے –امريکي ايوان نمائندگان ميں بجٹ کميٹي ميں ريپبليکن ارکان نے اسي طرح بجٹ معاملے پر مذاکرات کرنےوالوں سے کہا ہے کہ وہ  آئندہ دوسال کے اخراجات کي سطح کے  بارے ميں جلد سے جلد کسي نتيجے پر پہنچ جائيں –اس خط ميں جو امريکي ايوان نمائندگان ميں بجٹ کميٹي کے سربراہ پال رايان  اور اسي طرح امريکي سينٹ ميں بجٹ کميٹي کے چئرمين پيٹي مورائے کے نام لکھا گيا ہے،  کہا گيا ہے کہ اگر مقررہ مدت ميں بجٹ کے بارے ميں کسي اتفاق رائے تک نہ  پہنچایا گيا تو امريکا ميں ايک پھر شٹ ڈاؤن ہوجائے گا -اس منصوبے کے مطابق سن دوہزار چودہ ميں سرکاري اخراجات ميں اکيانوے ارب ڈالر کم کيا جانا ہے -اس سلسلے ميں ايوان نمائندگان اور سينٹ ميں بجٹ کميٹيوں کے سربراہوں نے اپنے مذاکرات شروع کردئے ہيں.

.......

/169