ابنا: ڈھاکہ سے موصولہ خبروں کے مطابق چوبيس جنوري کو ہونے والے پارليماني انتخابات کي غيرجانبدار نگراني کے لئے غير جانبدار حکومت کے قيام کي غرض سے حزب اختلاف کي جماعتوں نے ساٹھ گھنٹے کي ہڑتال کا اعلان کرديا ہے۔ قوم پرست جماعت بنگلہ ديش نيشنلسٹ پارٹي کے ترجمان کے مطابق ہڑتال پير کي صبح چھے بجے سےشروع ہوگي اور بدھ کي شام چھے بجے تک جاري رہے گي۔واضح رہے کہ بنگلہ ديش کي حزب اختلاف کي جماعتيں شيخ حسنہ واجد کي قيادت والي عوامي ليگ کي حکومت کے خاتمے اور ايک غير جانبدار عبوري حکومت کي نگراني ميں عام انتخابات کرائے جانے کا مطالبہ کر رہي ہيں۔
.......
/169