29 اکتوبر 2013 - 20:30
پاکستان میں ڈرون حملوں کی کوئی ضرورت نہیں

امریکی کانگریس کے ایک رکن نے کہا ہے کہ پاکستان کی سر زمین میں ڈرون طیاروں کے استعمال کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ابنا: امریکی کانگریس کے ایک رکن نے کہا ہے کہ پاکستان کی سر زمین میں ڈرون طیاروں کے استعمال کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کے رکن ایلن گریسن نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ڈرون طیاروں کے استعمال کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ پاکستان کی فوج ہر سال ماریکہ سے بھاری فوجی امداد حاصل کر رہی ہے اور پاکستانی فوج دہشتگردوں سے مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ ایلن گریسن نے کہ جو خود بھی امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی ڈرون پالیسی کے مخالف ہیں ڈرون طیاروں کے حملوں میں ایک پاکستانی خاندان کو کہ جن کی دادی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئی تھیں واشنگٹن کا دورہ کرنے میں مدد کی ہے تاکہ متاثرہ خاندان امریکی کانگریس کے ارکان کے سامنے ڈرون طیاروں کے حملوں کے نتائج سے آگاہ ہو سکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲