ابنا: جنرل امیر علی حاجی زادہ نے آج ایک تقریب کے دوران روسی فضائيہ کے سربراہ ویکتور لیکولاویچ بوندرف کو یہ ڈرون طیارہ تحفے میں دیا، انہون نے کہا کہ آج سپاہ نے روس کو ایران کی فنی اور ٹکنالوجیکل توانائیوں کی علامت کو جو کہ ایک ڈرون ہے روس کو تحفے کے طور پر پیش کیا ہے۔ اس تقریب میں روسی وفد کو ایک فلم بھی پیش کی جس میں بین الاقوامی سمندروں میں جہازوں پر نظر رکھنے کی سپاہ کی توانائيوں کی دکھایا گيا ہے۔ اس تقریب میں روسی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ سپاہ پاسداران نے بڑی کامیابیاں اور توانائياں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے نزدیک سے مشاہدہ کیا ہے کہ سپاہ پاسداران نے ایرو اسپیس ٹکنالوجی میں بڑے بڑے قدم اٹھائے ہیں اور وہ بڑی اچھی پوزیشن میں ہے۔ روسی فضائیہ کے سربراہ، سنیچر کی رات تہران پہنچے تھے۔
.......
/169