ابنا: اخبار لے مونڈ نے کہا ہے کہ فرانس کے دو شہر دہشتگردوں کو شام بھیجنے کا مرکز بن چکے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق لے مونڈ نے انٹلیجنس حوالوں سے رپورٹ دی ہے کہ چیچنیا کے انتھا پسندگروہ شام بھیجے گئےہیں اور ان کی ٹرانزیٹ دو شہروں سے ہوئي ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ فرانس دہشتگردوں کو بھیجنے کا مرکز بن چکا ہے کیونکہ فرانس سے شام جانے والے دہشتگردوں کی تعداد دوگنی ہوچکی ہے۔ شام میں اس وقت یورپی دہشتگردوں کی تعداد ہزاروں میں ہے اور یورپی ماہرین نے تشویش ظاہر کی ہے کہ یہ دہشتگرد ملک واپس آکر یورپی حکومتوں کے لئے مسائل کھڑے کریں گے۔ جرمنی دوسرے نمبر پر ہے جہاں سے سب سے زیادہ د ہشتگرد، شام بھیجے گئے ہیں۔
.......
/169