ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران جنیوا مذاکرات میں نہ مراعات لے گا اور نہ دے گا۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج امریکی ٹیلی ویژن (( این، بی، سی )) کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی کہ عالمی سطح پر یکطرفہ مراعات دینے کا دور گزر چکا ہے اور ایران و گروپ پانچ جمع ایک جوہری مسئلہ کے خاتمے کے لئے راہ حل کے درپے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس گفتگو میں کہا کہ مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کے لئے صحیح راستہ حقیقت کو درک کرنا ہے اور آج کے عالمی حالات میں ہار و جیت کو کوئی تصور موجود نہیں ہے اور یہ عالمی پالیسی کا فطری تقاضا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پائی جانے والی بے اعتمادی کے بڑھتے ہوئے تناسب اور ان بے اعتمادیوں کو دور کرنے میں حائل رکاوٹوں کے حوالے سے وضاحت کی کہ معمولا پہلا قدم ، ہمیشہ دشوار ہوتا ہے ، لیکن قدم بڑھانے کے لئے شجاعت و بہادری اور انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے، کیونکہ اگر پہلا قدم اٹھا لیا جائے تو مزید قدم اٹھانے میں آسانیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 472655
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران، جنیوا مذاکرات میں نہ مراعات لے گا اور نہ دے گا۔