ابنا: فلسطین کے قانونی وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے اس گفتگو میں غاصب صہیونی ریاست کے جارحانہ عزائم کے مقابلے میں فلسطینیوں میں اتحاد و یکجہتی کو اشد ضرورت قرار دیا۔ انہوں نے تمام عربوں اور مسلمانوں کو عیدلاضحی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ سال یہ مبارک عید ایسی حالت میں منائی جائیگی کہ سرزمین فلسطین غاصب صہیونی ریاست کے چنگل سے آزاد ہوچکی ہوگی۔ فلسطین کی منتخب حکومت کے وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے مسجد الاقصی اور بیت المقدس کی حمایت میں فلسطینی شہداء کی راہ جاری رکھے جانے کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔قابل ذکر ہے کہ فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کی خلاف ورزیوں کی بناء پر قاہرہ میں طے پانے والے فلسطینیوں کے قومی آشتی کے سمجھوتے پر ابتک عملدرآمد نہیں ہوسکا ہے۔
.......
/169