12 اکتوبر 2013 - 20:30
ترکی میں سعودی عرب کا انٹلجنس دفتر بند

ترکی میں سعودی عرب کا انٹلجنس دفتر بند کردیا گيا ہے۔

ابنا:   فارس نیوز کے مطابق مصر کے بحران کی وجہ سے ترکی اور سعودی عرب کے تعلقات میں کشیدگي آنے کے بعد ترک حکومت نے سعودی عرب کے انٹلجنس دفتر کوبند کردیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ترکی میں سعودی عرب اپنے انٹلجنس دفتر سے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کی مدد کیا کرتا تھا۔ آگاہ ذرائع کا کہنا ہےکہ ترکی میں سعودی عرب کے انٹلجنس دفتر کے بند ہونے سے دہشتگردوں کی مدد کے جاری سعودی سرگرمیاں محدود ہوجائيں گي۔ واضح رہے سعودی عرب اور ترکی شام میں دہشتگردوں کو بھیجنے میں بنیادی کردار ادا کررہے ہیں اور دہشتگردوں کی مالی اور فوجی حمایت کرکے ان کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲