ابنا: ایک مصری نامہ نگار نے مصر میں فوجی بغاوت کی کمانڈ کرنے والے فوجی افسر پر اس ملک کے معزول صدر کے ساتھ خیانت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اخوان آن لائن کی آج کی رپورٹ کے مطابق مصری نامہ نگار " سلیم عزوز " نے کہا ہے کہ مصر میں انجام پانے والے کودتا کے کمانڈر جنرل عبدالفتاح السیسی نے اس ملک کے صدر محمد مرسی اور مصر کی مسلح افواج کے برطرف کیئے جانے والے کمانڈروں کے ساتھ خیانت کی ہے اور اس خیانت کے جرم میں السیسی پر مقدمہ چلایا جائے۔ "سلیم عزوز" نے کہا کہ السیسی کو ڈر ہے کہ کہیں اس کی حکومت سرنگوں نہ ہوجائے اور اس کو اچھی طرح معلوم ہے کہ یہ کودتا اپنے منطقی انجام کی طرف جارہا ہے اور بہت جلد ختم ہوجائے گا، اس لئے وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں نامزد نہیں ہوگا کیونکہ مصر کی فوج و عوام میں اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
10 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 471420
ایک مصری نامہ نگار نے مصر میں فوجی بغاوت کی کمانڈ کرنے والے فوجی افسر پر اس ملک کے معزول صدر کے ساتھ خیانت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔