ابنا: روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ نئے حالات اور ایرانی حکام کے مثبت بیانات کو دیکھتے ہوئے ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جوہری مذاکرات میں پیشرفت کی قوی امید ہے۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ ایران کے حکام کے مثبت بیانات کو دیکھتے ہوئے ایران کے جوہری پروگرام سے مربوط مسائل کے حل کے لئے انجام پانے والی سرگرمیوں میں پیشرفت کا قوی امکان ہے اور فریقین کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کو دور کیا جاسکتا ہے۔ روس کے وزیر خارجہ نے برونئی کے دارالحکومت میں مشرقی ایشیاء کے ممالک کے سربراہی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیش آنے والے حالات میں ہمیں بھی اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہے۔ روس کے وزیر خارجہ نے کہا ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے نمائندوں کا آئندہ اجلاس رواں مہینے ہی منعقد ہوگا اور روس بھی اس اجلاس میں بھرپور شرکت کے لئے آمادہ ہے۔یاد رہے ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کا آئندہ دور 15 و 16 اکتوبر کو جنیوا میں ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
10 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 471303
روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ نئے حالات اور ایرانی حکام کے مثبت بیانات کو دیکھتے ہوئے ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جوہری مذاکرات میں پیشرفت کی قوی امید ہے۔