7 اکتوبر 2013 - 20:30
لیبیا کی وزارت خارجہ میں امریکی سفیر کی طلبی

لیبیا کی وزارت خارجہ نے طرابلس میں امریکی سفیر کو بلا کر امریکیوں کے ہاتھوں ابو انس اللیبی کی گرفتاری کے بارے میں وضاحت طلب کی ہے۔

ابنا: واضح رہے کہ امریکی اسپیشل فورسز نے حال ہی میں لیبیا پرحملہ کرکے القاعدہ کا رکن ہونے کے شبہے میں لیبین شہری ابوانس اللیبی کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اس سے امریکی فوج نے تفتیش بھی شروع کردی ہے۔ لیبیا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ امریکی سفیر ڈیبورا جونزسے ابو انس اللیبی کی گرفتاری کے بارے میں وضاحت طلب کی گئي ہے۔ بتایا جاتا ہےکہ ابوانس اللیبی انیس سو اٹھانوے میں کینیا میں امریکہ کے سفارتخانے میں بم دھماکون میں ملوث رہا ہے۔ لیبیا کے وزیر اعظم علی زیدان نے بھی امریکی حکام سے اس بارے میں وضاحت طلب کی ہے۔

.......

/169