ابنا: پاکستان میں موت کی سزا بدستور برقرار ہے۔ پاکستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سزائے موت پر پابندی تاحال برقرار ہے اور صدر اور وزیراعظم کی معاملے پر ملاقات کے بعد ہی کوئی نئی صورتحال سامنے آ سکتی ہے۔ پاکستان کے ترجمان وزارت داخلہ عمر حمید خان نے مزید کہا کہ 430 قیدیوں کی سزائے موت زیر التوا ہے جبکہ سزائے موت کے 30 کیسز صدر مملکت کو پہلے ہی بھجوائے جاچکے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ دنیا کے بعض ملکوں میں سزائے موت ختم کردی گئی ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے جرائم میں مزید اضافہ ہوگا اسلئے سزائے موت برقرار رکھے جانے کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
3 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 469332
پاکستان میں موت کی سزا بدستور برقرار ہے۔