1 اکتوبر 2013 - 20:30
غیر ملکی فوجوں کی موجودگی عوامی رائے سے مشروط

افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے پہلی بار ملک میں غیر ملکی فوجوں کی موجودگی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں غیر ملکی فوجوں کی موجودگی افغان عوام اور ھمسایہ ممالک کی رضامندی سے وابستہ ہے۔

ابنا: صدر حامد کرزئی نے پہلی بار ملک میں غیر ملکی فوجوں کی موجودگی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں غیر ملکی فوجوں کی موجودگی افغان عوام اور ھمسایہ ممالک کی رضامندی سے وابستہ ہے۔ انہوں نے افغان عوام کو باعث فخر ملت قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغان عوام نے غیر ملکی فوجوں کو کبھی تسلیم نہیں کیا ہے اور وہ دوسروں پر بھروسہ کئے بغیر اپنی ملکی امن و سلامتی کو خود کنٹرول کرنے کے خواہشمند ہیں۔ افغان صدر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکی اور نیٹو افواج افغانستان میں دہشتگردی پر قابو پانے میں غیر موثر ثابت ہو رہی ہیں۔

.......

/169