29 ستمبر 2013 - 20:30
صیہونی شرپسندوں کا فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ

صیہونی کالونیوں کے شر پسند افراد نے اشتعال انگيز اقدامات جاری رکھتے ہوئے فلسطینیوں پر حملہ کیا جس کے بعد صیہونیوں اور فلسطینی جوانوں کے درمیان جھڑپيں ہوئیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی کالونیوں کے شر پسند افراد نے اشتعال انگيز اقدامات جاری رکھتے ہوئے فلسطینیوں پر حملہ کیا جس کے بعد صیہونیوں اور فلسطینی جوانوں کے درمیان جھڑپيں ہوئیں۔ جنوبی نابلس میں واقع گاؤں بورین کی کونسل کے سربراہ جمال الزین کے حوالے سے صفا نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی شرپسندوں نے بورین گاؤں میں گھروں پر حملہ کیا۔ صیہونیوں نے ان حملوں میں صوتی بموں کا استعمال کیا۔ فلسطینی جوانوں نے ان حملوں کا جواب دیا جس کے بعد جھڑپيں شروع ہوگئیں۔ واضح رہے کہ صیہونی کالونیوں میں آباد کئے گئے افراد کو صیہونی فوج کی حمایت حاصل ہے اور یہ لوگ مختلف بہانوں سے فلسطینیوں پرحملے کرتے رہتے ہیں۔صیہونی آبادکاروں کے حملوں پر فلسطینی انتظامیہ کی پولیس خاموش تماشائي بنی رہتی ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر الخلیل میں تین فلسطینی جوانوں کو اغوا کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی حکومت کی جانب سے صیہونی کالونیوں میں اضافہ کرنے اور صیہونی عناصر کے بڑھتے ہوئے حملوں کی وجہ سے فلسطینی جواب دینے پر مجبور ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲