28 ستمبر 2013 - 20:30
عراقی کردستان میں پےدرپے پانچ دھماکے

عراقی کردستان کا مرکزی شہر اربیل میں پانچ پے درپے پانچ دھماکوں سے لرز اٹھا۔ المیادین کے مطابق 20 افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کردستان کے مرکزی شہر اربیل میں پانچ پےدرپے دھماکے ہوئے ہیں۔ العالم کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اربیل کے انٹیلجنس ادارے کی عمارت کے سامنے ایک کار بم دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں اور اس عمارت کے اطراف میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ ادھر دوسرے ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ اس دھماکے کے بعد چار مزید دھماکے ہوئے ہیں۔   ایک سرکاری عہدیدار نے اربیل میں کہا کہ اربیل میں پانچ دھماکوں کی وجہ سے کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ ان دھماکوں میں جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔  ادھر اس علاقے کی سیکورٹی فورسز نے انٹیلجنس عمارت کے سامنے خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد کو عمارت کے قریب پہنچنے سے قبل ہی گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔ ادھر اربیل کے گورنر نے کہا ہے کہ انٹیلجنس عمارت کے سامنے سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ دوسری طرف سے شمالی عراق کے سیکورٹی ادارے نے ایک پیغام کے ذریعے عوام کو انٹیلجنس عمارت کے قریب جانے سے اجتناب کریں کیونکہ اطلاعات ہیں کہ اس مقام پر مزید دھماکے ہوسکتے ہیں۔ ادھر لبنان کے المیادین نیوز چینل نے کہا ہے کہ اربیل میں ہونے والے دھماکوں میں ابتدائی طور پر 20 افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں جنہیں اربیل کے اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ کردستان کا علاقہ اس سے پہلے عراق کا پرامن علاقہ سمجھا جاتا تھا لیکن کردوں اور شام کے خلاف سرگرم دہشت گرد ٹولوں کے درمیان شدید اختلافات کے بعد اب وہ شاید اس علاقے میں بھی بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔ .................../*.*