ابنا: عراقی وزرات داخلہ کے مطابق، بغداد کے چالیس کیلومیٹر شمالی علاقے الطارمیہ میں نا معلوم افراد نے چار گھروں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 13 ديگر زخمی ہوگئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ اس طرح بغداد سے شمال میں السلیخ علاقے میں ہوئے ایک کار بم دھماکے میں ایک طالب علم جاں بحق ہوگيا۔دوسری جانب صلاح الدین صوبے کی ایک چک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے دو لوگوں کو قتل کر دیا۔ اس حملے میں ایک عراقی فوجی زخمی بھی ہوگیا۔
.......
/169