23 ستمبر 2013 - 20:30
وزير دفاع: ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعاون کے لئے تیار

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع نے کہا ہے کہ ایران علاقے میں امن اور سکیورٹی کی برقراری کی غرض سے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے۔

ابنا: جنرل حسین دھقان نے آج تہران میں عراق کی وزارت دفاع کے انچارچ سے سعدون الدیلمی سے ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عراق اور دیگر علاقائي ملکوں کے تعاون سے علاقے میں امن برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش جاری رکھے گا۔

انہوں نے عراق میں جاری بدامنی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے تمام گروہوں کو متحد ہوکر ملک کے امن و ثبات کو تقویت پہنچانی چاہیے تا کہ ملک ترقی سے ہمکنار ہوسکے۔

جنرل حسین دھقان نے کہا کہ ایران و عراق ثقافتی، سماجی اور قومی لحاظ سے اشتراکات کے حامل ہیں اور نہایت حساس اور اسٹراٹیجیک علاقے میں ہونے کی وجہ سے باہمی مفادات کے تحفظ کے اصول پر عمل پیرا ہوتے ہوئے علاقائی تعاون کی نئي مثال پیش کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران عراق کی مسلح افواج کو لیس کرنے اور ٹریننگ دینے کے لئے تیار ہے۔.......

/169