22 ستمبر 2013 - 20:30
بوشہر پاور پلانٹ کا پہلا یونٹ ایران کے حوالے

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبرصالحی نے کہا ہے کہ روس کل پیر کو بوشہر ایٹمی بجلی گھر کا پہلا یونٹ ایران کے حوالے کرے گا البتہ اپنی نگرانی بھی جاری رکھے گا۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبرصالحی نے کہا ہے کہ روس کل پیر کو بوشہر ایٹمی بجلی گھر کا پہلا یونٹ ایران کے حوالے کرے گا البتہ اپنی نگرانی بھی جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہاکہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر کا پہلا یونٹ دو سال کی مدت کے لئے ایران کے حوالے کیا جائے گا اور ان دو برسوں میں یہ یونٹ روسی گارنٹی کے تحت کام کرے گا اور دوبرسوں کےبعد اس مرحلے کو مکمل طرح سے ایران کے حوالے کردیا جائے گا۔ علی اکبر صالحی نے کہا کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے ری ایکٹر کا تجربے کامیابی سے جاری ہیں۔ ری ایکٹر کے تجرباتی عمل سے گذارنے کاکام دوہفتے قبل شروع ہوا تھا۔

.......

/169