21 ستمبر 2013 - 20:30
غرب اردن کے علاقے میں ایک صہیونی فوجی ہلاک

مقبوضہ فلسطین میں ایک صہیونی فوجی کو ہلاک کر دیا گیا ہے جس کی لاش غرب اردن کے علاقے قلقلیہ سے برآمد ہوئی ہے۔

ابنا: صہیونی حکام کے مطابق اس فوجی کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان آویخای ادرعی کے مطابق اغوا ہونے والے اسرائیلی فوجی کی لاش قلقلیہ سے ملی ہے جس کے بعد علاقے میں قاتلوں کی گرفتاری کے لئے آپریشن کیا گیا ہے اور 12گھنٹے سے جاری اس کاروائی میں 8 فلسطینوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

.......

/169