ابنا: فلسطيني ذرائع کي رپورٹ کے مطابق صيہوني فوجيوں نے منگل کو غرب اردن کے شہر جنين پر حملہ کرکے ايک فلسطيني کو شہيد اور متعدد کو زخمي کرديا ۔ رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ جنين پر صيہوني فوجيوں کے حملے ميں کئ فلسطيني زخمي ہوگئے تھے جن ميں انيس سالہ اسلام الطوباسي کو صيہونيوں نے زخمي حالت ميں گرفتار کرليا تھا ۔بتايا جاتا ہے کہ يہ فلسطيني نوجوان زخموں کي شدت کے باعث شہيد ہوگيا ۔ صيہوني فوجي جنين کيمپ پر حملے ميں متعدد فلسطيني نوجوانوں کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔ غاصب صيہوني حکومت کے فوجيوں نے منگل کو اسي طرح غرب اردن کے مختلف ديگر علاقوں سے بھي دس سے زائد فلسطينيوں کو اغوا کرليا ۔......./169
17 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 464421
غرب اردن کے علاقے جنين پر صيہوني فوجيوں کے حملے ميں ايک فلسطيني شہيد ہوگيا۔