ابنا: دمشق ميں سرکاري ذرائع نے بتايا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف حاليہ کاميابيوں کے بعد قومي فوج نے لبنان اور جولان کي بلنديوں پر اپنا کنٹرول مضبوط کرنے کي کوشش شروع کردي ہے تاکہ ان علاقوں سے دہشتگردوں کي دراندازي اور سپلائي لائن مکمل طور سے کاٹ دي جائے۔ شامي فوج نے حال ہي ميں دہشتگردوں کے خلاف زبردست کاروائي کے بعد دمشق کے نواحي علاقے شبعا پر کنٹرول حاصل کرليا ہے۔اس علاقے کي سرحديں لبنان اور اسرائيل کے ساتھ ملتي ہيں اور دہشتگرد گروپ اس علاقے کو شام ميں در اندازي اور اسحلے کي سپلائي کے لئے استعمال کرتے رہے ہيں۔ اسرائيل بھي شام ميں حکومت کے خلاف لڑنے والے دہشتگرد گروہوں کي اسحلہ جاتي امداد کے لئے جولان کے علاقے کو استعمال کرتا رہا ہے اور اس نے زخمي ہونے والے دہشتگردوں کے لئے طبي سہولتيں بھي اس علاقے ميں فراہم کر رکھي ہيں۔......./169
17 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 464317
شام کي فوج مقبوضہ فلسطين کے ساتھ ملنے والے سرحدي علاقوں پر اپني عملدراي مضبوط بنانے کي کوشش کر رہي ہے۔