ابنا: اخوان المسلمین کے بیان میں آیا ہے کہ مصری قوم اپنی تاریخ میں فوج اور پولیس کے ہاتھوں اپنے فیصلے کی پامالی اور ہولناک ترین قتل عام کی شاہد ہے۔اس بیان میں کہا گيا ہے کہ فوج غنڈوں کی بھی سرپرستی کررہی ہے۔ اخوان المسلمین نے وزیر اعظم حازم بیلاوی پر دوہرا رّویہ اپنانے کا الزام لگایا۔ اخوان المسلمین نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں جمہوری ادارے تباہ ہورہے ہیں اور اگر یہ عمل جاری رہا تو مصر نابود ہوجائےگا۔...../169
14 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 463315
اخوان المسلمین نے فوج سے کہا ہے کہ اپنے بیرکوں میں واپس چلی جائے اور ملک میں اس نے جو مسائل کھڑے کئے ہیں ان پر مصری قوم سے معافی مانگے۔