10 ستمبر 2013 - 19:30
امریکا، روسی تجویز پر غور کرے گا

امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں روس کی تجویز پر غور کیا جائے۔

ابنا: امریکی صدر نے اپنے فرانسیسی ہم منصب فرانسوا اولاند اور برطانوی وزیراعظم ڈیویڈ کیمرون سے مذکورہ تجویز پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے اس تجویز کو آگے کی جانب ایک اہم اقدام قرار دیا۔  انہوں کہا کہ امریکی حکام کو اس تجویز کی ضروری تفصلات ابھی تک موصول نہيں ہوئی ہے۔دوسری جانب‏ وہائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ وہ یہ جاننا چاہتا ہےکہ شامی حکام اپنے کیمیائی ہتھیاروں کو عالمی برادری کے زیر کنٹرول د ینے کے معاملے میں کس حد تک سنجیدہ ہیں۔ وہائٹ ہاوس کے ترجمان جے کارنی نے کہا کہ منگل کی رات عوام سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما ایک بار پھر کانگریس سے اپیل کریں گے کہ شام کے خلاف طاقت کے استعمال کی اجازب دے۔واضح رہے کہ پیر کو روس نے دمشق حکومت کو تجویز پیش کی تھی کہ شام کے کیمیائی ہتھیاروں پر کنٹرول عالمی برادری کے حوالے کرے جس کو شامی حکومت نے قبول کر لیا تھا۔......./169