8 ستمبر 2013 - 19:30
بحرین میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت

بحرین میں سیکورٹی فورسز کے تشدد کے باوجود حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

ابنا: شہر منامہ کے سہلہ نامی مغربی علاقے میں شہید صادق سبت کی شہادت کے خلاف دھرنے میں سیکورٹی فورسز نے دھاوا بول دیا۔ سیکورٹی فورسز کے اس حملے میں کافی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ دھرنے کے شرکاء کا مطالبہ تھا کہ شہید صادق سبت کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قصاص کیا جائے۔ یاد رہے کہ بحرین کی سیکورٹی فورسز نے بحرینی جوان صادق سبت کو ایک پرامن مظاہرے میں شرکت کے دوران قتل کر دیا تھا۔...../169