ابنا: ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی صدر اوبامہ کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ کو ایک اور مہنگی جنگ میں دھکیلنا نہیں چاہتے لیکن شام پر محدود فوجی کارروائی ضرور کریں گے۔ امریکی صدر باراک اوبامہ نے ریڈیو اور انٹرنیٹ پر اپنے ہفتہ وار خطاب میں شام پر بےبنیاد اور جھوٹا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں شام کو مزید کیمیائی حملوں سے روکنے کے لیے محدود پیمانے پر حملہ کرنا ضروری ہے تاہم وہ امریکہ کو کسی اور مہنگی جنگ میں دھکیلنا نہیں چاہتے اور اس حملے کو عراق یا افغانستان جیسی جنگ نہیں بننے دیا جائے گا، مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کا شام پر محدود حملہ لامحدود بھی ہوسکتا ہے کیونکہ امریکہ نے کبھی بھی سچ کا ساتھ نہیں دیا اور کہتا کچھ ہے کرتا کچھ اور ہے۔ واضح رہے کہ 56 فیصد امریکی عوام شام پر ممکنہ امریکی حملے کے خلاف ہیں اور صرف 19 فیصد امریکی اس حق میں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
7 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 460624
امریکی صدر اوبامہ کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ کو ایک اور مہنگی جنگ میں دھکیلنا نہیں چاہتے لیکن شام پر محدود فوجی کارروائی ضرور کریں گے۔