ابنا: مسلح افواج کے خاتم الابنيا ايئر ڈيفنس ہيڈ کوارٹر کے سربراہ بريگيڈيئير جنرل فرزاد اسماعيلي نے طیارہ شکن یونٹ کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر ايک تقريب سے خطاب کرتےہوئےکہا ہے کہ ایرانی فضائی حدود کو دوستوں کے لئے محفوظ اور دشمنوں کے لئے غیر محفوظ بنایا گیا ہے۔ تقريب ميں تہران ميں مقيم غير ملکي فوجي اتاشي اور ديگر اعلي فوجي حکام بھي شريک تھے۔بريگيڈيئر جنرل فرزاد اسماعيلي کا کہنا تھا کہ ايران کے عوام اسلامي انقلاب کي اعلي امنگوں کو انتہائي اہميت ديتے ہيں اور انہوں نے اپني آزادي و خود مختاري کے لئے زبردست قربانياں دي ہيں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کي مسلح افواج نے اسلامي تعليمات کي روشني، دفاعي حکمت عملي اور قائد انقلاب اسلامي کي ہدايات کے مطابق آج زبردست دفاعي طاقت حاصل کرلي ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔٭۔٭
6 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 460202
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے طیارہ و میزائل شکن ادارے کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل فرزاد اسماعیلی نے کہا ہے کہ ايران کي فضائي حدود دوستوں کے لئے محفوظ اور دشمنوں کے لئے غیر محفوظ بنا دی گئی ہیں۔