5 ستمبر 2013 - 19:30
طالبان کا دفتر سعودی عرب منتقل کرنے پر اتفاق

پاکستان اور افغانستان نے طالبان کا دفتر سعودی عرب منتقل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

ابنا: آناتولیا نیوز کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ کے ایک اعلی رتبہ عھدیدار نے نام نہ ظاہر کئےجانے کی شرط پر انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد اور کابل نے افغان صدر کے حالیہ دورہ پاکستان میں طالبان کا دفتر سعودی عرب منتقل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ اس پاکستانی عھدیدار نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے بھی طالبان کا دفتر قائم کرنے کی اجازت دیدی ہے تاہم متحدہ عرب امارات کو بھی طالبان کے دفتر کے لئے نظر میں رکھا گيا ہے۔ اس سے پہلے طالبان کا دفتر قطر میں کھولا گيا تھا لیکن افغانستان کی حکومت کی مخالفت کے بعد بند کردیا گيا۔ صدر  حامد کرزئي نے اسلام آباد کے حالیہ دورے میں طالبان پر پاکستان کے اثر ورسوخ کے پیش نظر پاکستان کی جانب سے امن مذاکرات کی حمایت کا مطالبہ کیا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲