ابنا: خبروں ميں کہا گيا ہے کہ سعودي عرب کے حمايت يافتہ بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے جمہوريت کے حق ميں مظاہرہ کرنے والوں پر اس وقت حملہ کرديا جب وہ دارالحکومت منامہ کي سڑکوں پر احتجاج کر رہے تھے۔ شاہي حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے جمہوريت کے حق ميں مظاہرہ کرنے والوں پر فائرنگ کي، آنسوگيس کے گولے پھينکے اور فائرکريکر کا استعمال کيا۔مظاہرين نے پوليس پر پتھراو گيا اور سڑکوں پر ٹائر جلا کے ٹريفک معطل کردي۔ بحرين ميں فروري دوہزار گيارہ سے مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے اور لوگ شاہي حکومت کے خاتمے اور عوام کي منتخب کردہ جمہوري حکومت کے قيام کا مطالبہ کر تے چلے آرہے ہيں۔سعودي عرب نے مارچ دوہزار گيارہ ميں بحرين کي شاہي حکومت کو عوامي انقلاب سے بچانے کے لئے اپني فوجيں منامہ روانہ کي تھي جو مقامي سيکورٹي اہلکاروں کے ساتھ ملکر مظاہروں کو سرکوب کرنے کي کوشش کر رہي ہيں۔
.......
/169