4 ستمبر 2013 - 19:30
اوبامہ مصر کے لوگوں کی چپلوں کی زینت+تصاویر

مصر کے لوگوں نے اپنی چپلوں پر امریکی صدر براک اوبامہ کی تصویریں چھپوا کر مصر کے داخلی امور میں امریکی مداخلت کی نسبت اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی ممالک کی نسبت امریکہ کی مخاصمانہ پالیسیوں سے امریکہ کا چہرہ اتنا منفور ہو چکا ہے کہ اب براک اوبامہ کی تصویریں چپلوں کی زینت بننے لگی ہیں۔مصر کے لوگوں نے اپنی چپلوں پر امریکی صدر براک اوبامہ کی تصویریں چھپوا کر مصر کے داخلی امور میں امریکی مداخلت کی نسبت اپنے غم و غصے  کا اظہار کیا ہے۔

مصر کے لوگوں نے گزشتہ دنوں ہونے والے مظاہروں میں بھی امریکی صدر اوباما کی تصویریں ہاتھ میں اٹھا رکھی تھیں جن پر یہ لکھا ہوا تھا کہ اوبامہ دھشتگردی کی حمایت کر رہے ہیں۔

 نہ صرف مصر بلکہ مشرق وسطی کے تمام آزاد منش لوگ امریکی پالیسیوں کو انسانی آزادی کے خلاف اور اوبامہ کو بن لادن کا دوسرا چہرا سمجھتے ہیں۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲