1 ستمبر 2013 - 19:30
شمالِ دمشق میں جبہۃ النصرہ کے ۴۰ عناصر ہلاک

شام کی فوج نے بتایا ہے کہ وہ دمشق کے شمالی علاقوں میں دھشتگردوں کے خلاف کاروائیوں میں جبہۃ النصرہ کے ۴۰ افراد کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے رپورٹ دی ہے کہ دمشق کے شمال میں دھشتگردوں کے خلاف کی جانے  والی کارائیوں میں جبہۃ النصرہ کے ۴۰ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔جبہۃ النصرہ القاعدہ کی برانچ ہے جو شام میں اس ملک کے نظام کے خلاف اسلحہ اٹھائے ہوئے ہے تاہم ہزاروں غیر انسانی اور خطرناک جرائم کی مرتکب ہو چکی ہے۔اس رپورٹ میں مزید جزئیات کو بیان نہیں کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲