ابنا: لیویز فورس کے مطابق دشت کے علاقے تیرہ میں کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر نامعلوم افراد نے پانی کے ڈبے میں بیس کلو وزنی بم نصب کیا گیاتھا، اطلاع ملنے پر لیویز اہلکاروں نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا اور انہوں نے پہنچ کر پانی کے ڈبے میں نصب کیا گیا بم ناکارہ بنا دیا۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ زرائع کے مطابق اگر نصب شدہ بم پھٹ جاتا تو بہت زیادہ جانی نقصان کا اندیشہ تھا۔واضح رہے کہ پاکستان آجکل بدترین دہشتگردی کا شکار ہے اور آئے دن سینکڑوں پاکستانی شہری، بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور دوسرے دہشتگردی کے واقعات کی وجہ سے لقمہ اجل بن رہے ہیں۔
.......
/169