ابنا: حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ سیدہاشم حسینی بوشہری نے ۲۷اگست کو عشرہ کرامت کے پروگرام منعقد کرنے والی کونسل کے اراکین سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ عشرہ کرامت کے انعقاد کے حوالے سے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں البتہ ان مواقع کے تعارف کروانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے حدیث عترت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ اہل بیت علیہم السلام سے محبت کرتےہیں اور آج قرآن کریم اور عترت اہل بیت علیہم السلام کا مقام ومنزلت مشخص ہے۔امام جمعہ قم نے کہا ہے کہ عشرہ کرامت کے پروگراموں کوتین محور کے تحت انجام دینا چاہیے اور قائد انقلاب اسلامی نے بارہا بار اسلامی طرززندگی کے عنوان سے اس موضوع کو بیان فرمایا ہے۔آیت اللہ حسینی بوشہری نے مزید کہا ہے کہ مساجد کو اہل بیت علیہم السلام کی شناخت کا مرکز ہونا چاہیے لہذاہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ لوگ اہل بیت علیہم السلام کی مکمل معرفت حاصل کریں۔
.......
/169