26 اگست 2013 - 19:30
برطانیہ کے جنگی طیارے بھی شام کے قریب

دمشق…شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق کے بعدامریکااور اس کے اتحادیوں نے اس پر دباوٴ بڑھادیا ہے،

ابنا: امریکی جنگی بحری جہازخطے میں موجود ہیں اور برطانیہ نے شام کے قریب جنگی طیارے اور فوجی سامان جمع کرنا شروع کردئے ہیں۔شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق کے بعد شام اور خطے کی صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شام میں کیمیائی ہتھیار صرف حکومت کے پاس ہیں اور ان ہتھیاروں کے استعمال کی صلاحیت بھی شامی حکومت ہی رکھتی ہے اس لیے وہی ذمے دار ہے۔دوسری جانب شام پر عالمی دباوٴ بڑھتا جارہا ہے،تین امریکی جنگی بحری جہاز پہلے سے ہی خطے میں ہیں جبکہ ایک اور اس جانب روانہ کیا گیا ہے۔ادھر برطانیہ نے شام کے قریب قبرص کے Akrotiri فوجی اڈے پرجنگی طیارے اور فوجی سازو سامان جمع کرنا شروع کردیاہے۔یہ ہوائی اڈہ شام سے 100میل سے بھی کم فاصلہ پر ہے۔

.......

/169