ابنا: روسي وزارت خارجہ نے کے جاري کردہ بيان ميں کہاگيا ہے کہ وزير خارجہ سرگئي لاو روف نے اپنے امريکي ہم منصب کے ساتھ ٹيلي فوني بات چيت ميں شام پر حملے کے بارے ميں متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے سنگين نتائج برآمد ہونگے۔ بيان ميں امريکہ سے کہا گيا ہے کہ وہ شام پر فوجي حملے کے ممکنہ نتائج کے بارے ميں بھي اچھي طرح غور کرلے۔دوسري جانب روسي وزارت خارجہ کے ترجمان اليکزينڈر لوکاشوچ نے بھي اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ تمام ملکوں کو احتياط سے سے کام لينا چاہئے اور ايسے کسي بھي عجلت پسندانہ فيصلے سے گريز کرنا چاہيے جس کے سنگين نتائج برآمد ہونے کا خطرہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے يورپي دوستوں کو اس بات کو اچھي طرح محسوس کرنا چاہيے کہ خطے اور عالم اسلام پر اس طرح کي المناک پاليسيوں کے کيا نتائج برآمد ہوسکتے ہيں۔ روسي کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے مغربي ملکوں کو مشورہ ديا کہ وہ شام کے خلاف کسي بھي قسم کي فوجي کاروائي سے گريز کريں۔
.......
/169