ابنا: مارٹن لوتھر کنگ سوم نے مارٹن لوتھر کنگ کي تاريخي تقرير کي پچاسويں سالگرہ کے موقع پر اس تقرير کے مقام پر دسيوں ہزار لوگوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ يہ اجتماع مارٹن لوتھر کنگ کي ياد منانے کے لئے ہي نہيں ہے بلکہ اس کا مقصد اس حقيقت پر زور دينا ہے کہ ان کے والد کا خواب ابھي پوري طرح سے مکمل نہيں ہوا ہے اور امريکہ ميں نسلي امتياز کے خلاف جد و جہد جاري رہنا چاہئے۔ اس سے قبل امريکہ ميں پيو نامي ادارے نے اس ملک ميں نسلي تعصب کے سلسلےميں اپني ايک رپورٹ ميں کہا تھا کہ امريکي سياہ فاموں اور سفيد فاموں کے درميان معاشي خليج، حاليہ چند عشروں کے دوران بڑھي ہے اور امريکي صدر باراک اوباما کے دور ميں، نسلي امتياز کے خاتمے کي اميد کم ہو گئ ہے ۔ .......
/169