18 اگست 2013 - 19:30
شام، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا ارادہ کر چکا ہے

شام کے صدر بشار اسد نے ملک کے بحران کے حل کے لۓ مثبت کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

ابنا: شام کے صدر بشار اسد نے دمشق میں موریتانیہ کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات میں شام کے بحران کے سیاسی حل سے متعلق کی جانے والی موثر کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ شام، دہشتگردی کو جڑسے اکھاڑنے کا ارادہ کر چکا ہے۔بشار اسد نے شام کی تازہ صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شام کی منتخب عوامی حکومت، ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کر کے ہی دم لے گي اور یہ کام، شام کی فوج اور عوام کے بے مثال اتحاد کے ذریعے ہوگا۔ اس ملاقات میں موریتانیہ کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے سربراہ محفوظ ولد عبد العزیز نے بھی شام کے حکام، فوج اور عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ شام، موجودہ بحران سے باہر نکلنے کے بعد پہلے سے بھی زیادہ طاقتور بن کر سامنے آئے گا۔

.....

/169