16 اگست 2013 - 19:30
قاہرہ میں اخوان المسلمین کے سربراہ کا بیٹا ہلاک

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اخوان المسلین کے سربراہ محمد بدیع کا بیٹا عمار گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا ہے۔

ابنا: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اخوان المسلین کے سربراہ محمد بدیع  کا بیٹا عمار گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمار کی لاش فوج اسپتال میں پڑی ہے۔ عمار مظاہروں میں شریک تھا اور اس کے سر میں گولی لگی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے منسلک سلفی وہابی ، مصری سنیوں کو صفایا کرنے کے لئے فوج کے ساتھ متحد ہوگئے ہیں۔ ادھر سعودی عرب کے بعد امارات ، کویت نے بھی مصری فوج کی حمایت کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ سعودی عرب اور خلیج فراس کی عرب ریاستیں امریکی اور اسرائیلی اشاروں پر ناچ رہی ہیں۔

.......

/169