ابنا:اٹلی کے سینٹرل بینک کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق، عوام کا قرض دو کھرب یورو سے زائد ہو گیا ہے۔ بینک کا کہنا ہے کہ قرضے کی بڑھتی سطح سے ملک میں مزید بے روزگاری پھیلے گی جو پہلے کی اقتصادی بحران اور گراوٹ کی مار جھیل رہا ہے۔
اٹلی میں بے روزگاری کی شرح 12.1 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور بے روزگاروں میں چالیس فیصد تعداد 15 سے 24 سال کی عمر کے لوگوں کی ہے۔
6 سے اگست کو اٹلی کے نیشنل اسٹیٹیوٹ فار اسٹیٹیکس نے کہا تھا کہ اٹلی میں گھریلو پیداوار میں 0.2 فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔ اٹلی میں بڑھتی بے روزگاری کے خلاف آئے دن مظاہرے ہو رہے ہیں اور عوام حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی مذمت کر رہی ہے۔
.......
/169