8 اگست 2013 - 19:30
ایران سمیت دنیا کے بہت سارے ممالک میں عید فطر منائی گئی

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے بہت سے ملکوں میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے بہت سے ملکوں میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی۔تہران میں عیدالفطر کی نماز کا سب سے بڑا اجتماع تہران یونیورسٹی میں ہوا۔ جہاں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں نماز عیدالفطر ادا کی گئی۔ ایران کے مقدس شہروں مشہد اور قم میں نماز عید بڑے بڑے اجتماع ہوئے جن میں لاکھوں نمازیوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ایران کے دیگر شہروں اور قصبوں میں بھی نماز عید الفطر کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔دوسری جانب پاکستان ہندوستان بنگلہ دیش جمہوریہ آذربائیجان عراق اور دیگر ملکوں میں بھی آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲