ابنا: امریکا نے دہشت گردی کی دھمکی کے بعد لاہور میں اپنے قونصل خانے کے زیادہ تر عملے کو واپس بلالیا ۔واشنگٹن میں امریکی دفتر خارجہ کے سینئر حکام نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا نے دہشت گردی کی دھمکی کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ نے جمعرات کو لاہور قونصل خانے کے ایمرجنسی اسٹاف کے سوا تمام اسٹاف کو فوری انخلا کا حکم دیا ہے۔ سفارتی عملہ لاہور سے اسلام آباد منتقل ہوگیا ہے۔امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی سفری وارننگ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ کی جانب سے یہ وارننگ لاہور قونصل خانے پر حملے اور پاکستان میں امریکی شہریوں پر حملے کی دھمکی کے بعد جاری کی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
8 اگست 2013 - 19:30
News ID: 450218
امریکا نے دہشت گردی کی دھمکی کے بعد لاہور میں اپنے قونصل خانے کے زیادہ تر عملے کو واپس بلالیا ۔