6 اگست 2013 - 19:30
نیروبی کے انٹرنیشل ایئر پورٹ پر بھڑکی شدید آگ

نیروبی کے ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے میں شدید آگ لگنے سے ہوائی اڈے کو شدید نقصان پہنچا۔

ابنا: نیروبی کے ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے میں شدید آگ لگنے سے ہوائی اڈے کو شدید نقصان پہنچا۔ نیروبی کے جومو کنیٹا بین الاقوامی ایرپورٹ پر آگ لگنے کے بعد شعلے بلند ہونے لگے جس کے بعد تمام پروازوں کو معطل کر دیا گیا۔آگ لگنے کے اس واقعے کے بعد اندروں و بیرون ملک پروازوں کا عمل روک دیا گيا جس سے مسافروں کو کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔حکام کا کہنا تھا کہ حادثہ سنگین نوعیت کا ہے جس کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲