4 اگست 2013 - 19:30
پاپ کی جانب سے ہم جنس ہرستی کی حمایت

کیتھولک عیسائیوں کے مذھبی پیشوا پاپ فرانسس نے اپنے ایک بیان میں ہمجنس پرستوں گے درمیان شادی کے قانون کی حمایت میں بیان دے کر عیسائیوں کے دیندادر طبقے سے تعلق رکھنے والوں پر بجلی گردای ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق پاپ فرانسس نے برازیل کے دورے سے واپسی پر کہا ہے کہ اگر دو ہم جنس پرست شادی کرکے خدا سے لو لگانا چاہیں تو میں اںہیں روکنے والا کون ہوں۔پاپ فرانسس کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہی کہ ماضی میں کسی بھی پاپ نے ہمجنس پرستوں کے درمیان شادی کے قانوں کی اجازت نہیں دی ہے اور کسی بھی ادیان الہی میں ہمجنس پرستوں کے درمیان شادی کی قانونی حثیت کو تسلیم نہیں کیا جاتا۔پاپ کی جانب سے ہمجنس پرستوں کے درمیان شادی کی حمایت کو مغرب میں دینی اقدار کی پامالی کا بدترین نمونہ قرار دیا جارہاہے۔ واضح کیتھولک عیسائیوں کے موجودہ پیشوا پاپ فرانسس، پاپ بینڈیکٹ کے استعفی کے بعد ویٹکن میں تعینات ہوئے۔ پاپ بینڈیکٹ نے رواں سال کے اوائل میں اپنے منصب سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔

.......

/169