3 اگست 2013 - 19:30
ایران کے منتخب صدر نے اپنے عھدے کا حلف اٹھالیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پارلیمنٹ میں حلف اٹھایا ۔ ان کی تقریب حلف برداری میں ساٹھ ملکوں کے حکام نے شرکت کی۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی نے پارلیمنٹ میں حلف اٹھایا ۔ ان کی تقریب حلف برداری میں ساٹھ ملکوں کے حکام نے شرکت کی۔جن میں گيارہ صدور، آٹھ اسپیکرز، دو وزرائےاعظم، چھے نائب صدور، تین نائب وزرائے اعظم، گيارہ وزراء خارجہ تین وزرائے ثقافت، پانچ وزیر اقتصاد، ایک ڈائریکٹر جنرل ایوان صدر، اور ایک مشیر صدر شامل رہے۔واضح رہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے یہ پہلی بار ہےکہ صدر کی تقریب حلف برداری میں بیرونی مہمانوں کو مدعو کیا گيا ۔قابل ذکرہے کہ تقریب حلف برداری سےپہلے شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی، کویت کے نائب وزیر اعظم، کیوبا کے نائب صدر، اور یوکرین کے نائـب وزیر اعظم نے صدر جناب حسن روحانی سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گيا۔

.....

/169