30 جولائی 2013 - 19:30
اسنوڈن کے والد نے بیٹے کے اقدام کو صحیح قرار دیا

امریکی خفیہ ایجینسی کے ذریعہ عام لوگوں کی جاسوسی کے لئے چلائے گئے پروگرام کا پردہ فاش کرنے والے سی آئی اے کے سابق ایجینٹ ایڈورڈ اسنوڈن کے والد لان اسنوڈن نے کہا ہے کہ جو میرے بیٹے نے کیا ہے اس کے لئے میں اس کا پوری طرح سے شکر گزار ہوں۔

ابنا: لان اسنوڈن نے واشنگٹن پوسٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک باپ کی حیثیت سے یہ بات میرے لئے پریشان کن ہے تاہم ایک امریکی شہری ہونے کی حیثیت سے اس نے جو کچھ کیا میں اس کا پوری طرح سے شکر گزار ہوں ۔ واضح رہے کہ سی آئی اے کے سابق ایجنینٹ ایڈورڈ اسنوڈن کے والد کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ جب ایف بی آئی کے لان اسنوڈن کو روس بھیج کر ایڈورڈ اسنوڈن کو امریکا واپسی کے لئے تیار کرنے کی کوشیشیں ناکام ہو گی ہیں ۔خبروں کے مطابق، لان اسنوڈن نے اوبامہ انتظامیہ اور امریکی کانگریس کی انکے بیٹے کو باغی کہنے کی وجہ سے مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایڈورڈ کے لئے بہتر ہوگا کہ وہ روس میں ہی رہیں ۔

.......

/169