ابنا: مصری عدلیہ کے ایک اہلکار نے کویت کے اخبار الرائے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کے معزول صدر محمد مرسی پر سنگین الزامات عائد ہیں اور جاسوسی کے الزام میں مرسی کو سزائے موت ہوسکتی ہے۔ عدالتی اہلکار کے مطابق مصر کے معزول صدر کو 15 دن کی گرفتاری کے دوران غیر ملکیوں کے لئے جاسوسی اور جیل سے القاعدہ کے خطرناک دہشت گردوں کو فرار کرنے کے نقش کے بارے میں جواب دینا پڑےگا۔ عدالتی اہلکار کے مطابق قیدیوں کو جیل سے فرار کرنے کے الزآم میں مرسی کو عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے جبکہ غیر ملکیوں کے لئے جاسوسی کے الزآم میں معزول صدر مرسی کو پھانسی کی سزا ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ مصر کی ایک عدالت مرسی پر عائد الزامات کی تحقیق کررہی ہے۔
.......
/169