ابنا: موصول رپورٹ کے مطابق، جیل انتظامیہ نے بتایا کہ فرار ہونے والے بیشتر قیدیوں پر سنگین الزامات تھے۔ لیبیا میں ڈکٹیٹر معمر قذافی کی حکومت کی سرنگونی کے بعد بن غازی کو سب سے نا امن شہروں میں ماناجاتا ہے۔ گزشتہ سال امریکی سفیر اور تین امریکی اہلکار ایک احتجاج کے دوران مارے گئے تھے۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ جیل سے فرار ہونے کا یہ واقعہ شہر میں جاری سیاسی عدم استحکام کا حصہ ہے یا نہیں۔ اس سے پہلے مظاہرین نے اخوان المسلمین کے دفاتر پر حملے کئے تھے اورنا معلوم مسلح افراد نے بن غازی میں سیاسی کارکن عبد السلام المسماری کو قتل کر دیا تھا۔بن غازی میں جمعہ کے دن ایک ریٹارڈ کرنل اور ایک پولس سینئر عہدے دار کو بھی قتل کیا جا چکا ہے۔
.......
/169