ابنا: شام کے ٹيلي ويژن چينل نے خبردي ہے کہ شامي فوج نے شمال مغربي شہر ادلب کے مضافاتي علاقے نبش ميں فري سيرين آرمي نامي دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کيا جس کے دوران بہت سے دہشت گرد مارے گئے ہيں-
اس کاروائي ميں دہشت گردوں کے بھاري مقدار ميں فوجي ساز و سامان بھي تباہ کردئے گئے - شامي فوج نے ادلب کے ہي قريب بسنقول کے علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کراليا ہے –
ادھر شام کےمشرقي شہر دير الزور ميں بھي شامي فوج نے دہشت گردوں کے خفيہ ٹھکانوں پر حملے کرکے انہيں پوري طرح تباہ کرديا ہے –
شامي فوج نے يہ حملے ديرالزور کے جبيلہ ، حويقہ اور صنعت نام کے محلوں ميں کئے - شامي فوج نے دہشت گردوں کے خلاف اپنا آپريشن جاري رکھتے ہوئے ديرالزور کےعلاقے بغليہ ميں دہشت گردوں کي دراندازي کي کوشش کو ناکام بناديا جس کے دوران متعدد دہشت گرد مارے گئے –
يہ بھي خبريں موصول ہورہي ہيں کہ ديرالزور کےعلاقے کےعوام بھي شامي فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف جنگ کررہے ہيں جس سے دہشت گردوں کو بھاري جاني اور مالي نقصان ہورہا ہے –
دوسري طرف شامي فوج نے ملک کے شمال مشرقي علاقے حسکہ کے خمائل نامي گاؤں ميں پوري طرح سے امن بحال کرديا ہے اور عوام کي مدد سے ان علاقوں ميں دہشت گردوں کے خفيہ ٹھکانوں کو تباہ کرديا گيا ہے -
.......
/169