ابنا: کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے اسلحے سے بھرا ٹرک پکڑ لیا۔ٹرک میں اسلحہ، بارود اور ہزاروں گولیاں لدی ہوئی تھیں۔ پولیس زرائع کے مطابق اسلحہ کراچی میں یوم علی علیہ السلام کے موقع پر استعمال کیا جانا تھا۔ اس آپریشن میں دو افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق اسلحہ ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا، جس میں کلاشنکوف، کلاکوف اور ایس ایم جی سمیت ہزاروں گولیاں بر آمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔گذشتہ دنوں بھی کراچی کے ہی علاقے پٹیل پاڑہ کے ایک مکان میں دھماکے سے تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ انکے زخمی ساتھی نے انکشاف کیا تھا کہ یوم علی علیہ السلام پر دہشتگردی کے لئے بم بناتے ہوئے دھماکہ ہو گیا جس میں تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے تھے۔ ہلاک ہونے والے ایک دہشتگرد کے گھر پر چھاپا مار کر مزید دھماکہ خیز مواد بر آمد کیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
23 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 444340
کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے اسلحے سے بھرا ٹرک پکڑ لیا۔